in

مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ملکہ نے جوتے اتار دیئے تھے ۔۔ وہ وقت جب ملکہ برطانیہ پاکستان کے دورے پر آئیں، ان کا کس طرح استقبال کیا گیا تھا؟

مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ملکہ نے جوتے اتار دیئے تھے ۔۔ وہ وقت جب ملکہ برطانیہ پاکستان کے دورے پر آئیں، ان کا کس طرح استقبال کیا گیا تھا؟

ملکہ الزبتھ دوم کا سفر بلاآخر اختتام کو پہنچ گیا۔ دنیا بھر میں برطانیہ کی شاہی سلطنت میں اُن کی وفات کا سوگ منایا جا رہا ہے۔ ملکہ کے حیات ہونے سے قبل ان سے متعلق کئی دلچسپ حقائق سامنے آتے رہے ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم بہت سادگی پسند اور خاموش رہنے والی شخصیت تھیں۔

1926 میں پیدا ہونے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ کا پاکستان کے ساتھ تعلق کئی حوالوں سے تھا، جن میں سب سے پہلا رشتہ 14 اگست 1947 کو مملکت خداداد کے معرض وجود میں آتے ہی روپذیر ہوا۔

جب انگریز ہندوستان چھوڑ کر گئے تھے اس وقت ملکہ الزبتھ شاہی تخت پر براجمان تھیں۔

ملکہ اپنی زندگی میں پاکستان کا شاہی دورہ بھی کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ہمراہ فروری 1961 میں کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور ملک کے شمالی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 34 برس تھی۔

پاکستان کے ساتھ ملکہ الزبتھ کا تعلق صرف دور سے ہی قائم نہیں تھا، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی کے دوران کم از کم دو مرتبہ ماضی میں ان کی کالونی رہنے والے اس آزاد اور خود مختار ملک کا دورہ بھی کیا۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں شاہی جوڑے نے ہفتے کے آخر میں پاکستان میں بھرپور مزہ کیا۔ جب وہ لاہور کیتھیڈرل میں ایک استقبالیہ اور ایک خدمت میں شریک ہوئے۔ ملکہ نے علامہ اقبال کے مزار، قلعہ لاہور، شالیمار گارڈن اور بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا۔ ان کے اعزاز میں فوج کی جانب سے ایک شاندار عشائیہ بھی پیش کیا گیا تھا جس میں لگ بھگ پانچ سو مہمان موجود تھے۔

اسلام آباد پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد شاہی جوڑے کو فیصل مسجد لے جایا گیا، جہاں پاکستانی اخبارات کے مطابق ملکہ الزبتھ نے مسجد میں موجودگی کے دوران سارا وقت اپنا سر تعزیما سفید دوپٹے سے ڈھانپے رکھا تھا۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ نے فیصل مسجد کے اندر جانے سے قبل اپنے جوتے اتار دیئے تھے، اور ان کے پیروں کو زمین سے لگنے سے بچانے کی خاطر جرابیں پہن لی تھیں۔

بعدازاں ملکہ برطانیہ نے پاکستان کا اپنا اگلا دورہ 36 سال بعد کیا، جب سردار فاروق لغاری صدر اور نواز شریف وزیراعظم تھے، اور ملک 50 سال کی آزادی کا جشن منایا گیا تھا۔ لاہور میں قیام کے دوران ملکہ نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے)، کرائسٹ چرچ سکول، اور گورنر ہاؤس بھی گئیں۔

ملکہ البتھ دوم کی پاکستان دورے کی مزید تصویری جھلکیوں پر ایک نظر ڈالیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیسرا کلمہ پڑھ کے خود ہی دم کردیں ، اور اس کا کمال خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں

نسیم شاہ کر گزرے گا یہ ہمیں پہلے سے معلوم تھا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔افغان کپتان محمد نبی کا بیان سامنے آگیا