in

بد بخت باپ نے بیٹی جوئے میں ہار دی ،

بد بخت باپ نے بیٹی جوئے میں ہار دی ،

وزیر آباد(ویب ڈیسک) زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی، بدبخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا، ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق موضع وائیا نوالی کا رہائشی طارق محمود جوئے کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22 بائیس سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50 سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوئے میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے بیٹی کا نکاح بھی جبری اس کیساتھ کر دیا۔ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد ولد عنایت علی، امتیاز ولد نذر محمد چیمہ لڑکی کو جبری اپنے ساتھ کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے،متاثرہ لڑکی کائنات کی والدہ نے پولیس کو بتایا

کہ میری بیٹی کو نکاح کی آڑ میں اٹھا لیا گیا، امجد نے لڑکی کو بتایا کہ اسے جوئے میں جیتا ہے جبکہ احتجاج کرنے پر اسے شدیدزدوکوب بھی کیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم پر زخموں کے بھی نشانات ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ شہناز کوثر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی

کینسر موذی مرض مگراب گھبرانے کی ضرورت نہیں ، 8 سالہ بچی نے ایسا علاج دریافت کیا کہ انسانی عقل دنگ رہ گئی