سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے سے زائد چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پرپاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔ اس لحاظ سے 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔کلینڈر کے مطابق سرکاریملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے،
یوں ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی ہو گی۔اسکے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزارروپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا
اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔