اگر آپ اپنی نافرمان اولاد سے پریشان ہیں تو ابھی اللہ کا یہ 1 نا م اس طرح پڑھ لیں
نافرمان اولاد ساری زندگی کا روگ ہوتی ہے . والدین کے حکم کی تعمیل نہ کرنے والی اولاد کے رنج سے اچھا بھلا انسان پریشان ہوکر بہت سے غلط اقدامات اٹھاتا ہے جس سے بعد ازاں اولاد بھی تکلیف اٹھاسکتی ہے . نافرمان اولاد گمراہ ہوجاتی ہے،بہت سے والدین ایسی اولاد کے ہاتھوں مارے بھی جاتے ہیں،وہ جرائم میں
ملوث ہوجاتی اور ن شے بھی کرتی ہے تو ان کی وجہ سے انہیں عدالتوں میں خوار ہونا پڑتا ہے.ایسی اولادتعلیم سے بھی محروم ہوجاتی ہے.لیکن کئی صورتوں میں پڑھی لکھی اولاد کے ہاتھوں بھی والدین کو تکالیف اٹھانی پڑی ہیں.یہ کتنی ظلم اور شرم کی بات ہے
کہ وہ والدین جنہوں نے پال پوس کر اپنے منہ کا لقمہ اولاد کے منہ میں ڈال کر اسے پالا ہوتا ہے وہی ان کے بڑھاپے کا سہارا نہیں بن پاتی. والدین کو چاہئے کہ وہ خود ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں
،اگر اولاد میں گستاخی اور نافرمانی کا رویہ دیکھیں تو فوری اللہ سے رجوع کریں اور یہ عمل شروع کردیں .بعد از نماز عشا اول آخر اسم ربی یا نافع اکیالیس سو بار اکیس دن تک پڑھیں اور اللہ کے حضور اسکے راہ راست پر آنے کی دعا کریں ،انشا ء اللہ بگڑے ہوئے بچوں کی اصلاح ہوگی.
یہ بات بہت زیادہ غور طلب ہے کہ بچے ذہنی طور پر جو کچھ قبول کرتے ہیں اس میں آدھا حصہ ماں باپ کی طرزِ فکر اور گھر کے ماحول سے بنتا ہے اور آدھا حصہ باہر کے ماحول سے ۔ اگر گھر کا ماحول پر سکون نہ ہو اور ماں باپ لڑتے جھگڑتے رہیں تو بچے بھی ماں باپ کی عادت اختیار کر لیتے ہیں۔پھر یہ
عادت ان میں پختہ ہو جاتی ہے۔ پہلے بہن بھائی آپس میں دست و گریباں ہوتے ہیں اور پھر ماں باپ سے لڑنا شروع کردیتے ہیں۔
کیونکہ ماں باپ میں ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی اس لئے وہ بچوں کی عادت پر چشم پوشی اختیار کرتے ہیں نتیجے میں بچے گستاخ ہو کر نا فرمان ہو جاتے ہیں ایسے ماں باپ جن میں ذہنی ہم آہنگی ہوتی ہے
یا اپنے مسائل کی تلخی کو اولاد کے سامنے ظاہر نہیں ہونے دیتے ان کی اولاد ماں باپ کی خدمت گذار ہوتی ہے۔ بیجا لاڈ پیار یا بات بے بات سختی بھی بچوں کو باغی بنا دیتی ہے۔یہ مسئلہ نہایت تکلیف دہ ہے
اللہ تعالیٰ والدین کو اس سےمحفوظ رکھے۔طرز ِ عمل میں تبدیلی کے ساتھ نافرمان اولاد کیلئے اگر یہ عمل کر لیا جائے تو اس کی برکت سے اولاد فرمانبردار ہو جاتی ہے۔رات کے وقت بچہ یا بڑا
جب گہری نیند سو جائے ، سرہانے کھڑے ہو کر 11 مرتبہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ بَل ھُوَ قُرَآنٌ مَجِیْدٌٓ فِی لَوحِ مَحْفُوْظٍ ماں یا باپ اتنی آواز سے پڑھیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو ۔ عمل کی مدت گیارہ روز اور زیادہ سے زیادہ اکیس۲۱ روز ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین