in

کولیسٹرول، بلڈ پریشر یا پھر بڑھتا ہوا وزن جانئیے وہ نسخہ جو کرے ان تمام مسائل کو حل

کولیسٹرول، بلڈ پریشر یا پھر بڑھتا ہوا وزن جانئیے وہ نسخہ جو کرے ان تمام مسائل کو حل

اگر آپ موٹاپے، کولیسٹرول یا پھر بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایسا بہترین نسخہ جو کرے گا ان تمام مسائل کو منٹوں میں حل وہ بھی بے حد آسانی سے۔

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سالم اناج کے استعمال سے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو کم از کم 3 طرح کے سالم اناج کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں وہ حیرت انگیز طور پر اپنی کمر کے سائز کو کم کر سکتے ہیں یعنی موٹاپے کو ختم کر سکتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سالم اناج استعمال کرنے والوں میں بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر لیول بھی ان افراد کے مقابلے میں کم رہتا ہے جو اس خوارک کو دن بھر میں ڈیڑھ سرونگ تک استعمال کرتے ہیں۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحیقیق کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور اضافی وزن امراض قلب کے خطرات کو بڑھاتا ہے اس لئے سالم اناج کا استعمال کر کے آپ خود کو

ان تمام بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں سالم اناج پر مبنی غذائوں میں دلیا، برائون بریڈ، برائون چاول، جو اور باجرے سمیت متعدد دیگر شامل ہیں، اس لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں اور خود کو تندرست رکھیں۔

مذکورہ حقیق ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن میساچوسسٹس امریکا کے جین مائر یو ایس ڈی اے، ہیومین نیوٹریشن ریسرچ سینٹر آن ایجنگ میں کی گئی،

جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سالم اور مختلف اناج وزن کے ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں اور آپ کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 بچوں کے باپ سے شادی کر لی ۔۔ ان 6 خوبصورت اداکاراؤں نے خود دوسری بیوی بننا کیوں قبول کیا؟

عامر خان ہفتے میں ایک بار دونوں سابقہ بیویوں سے کیوں ملتے ہیں؟ اداکار نے خود ہی اعتراف کرلیا