in

کیا آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں ان کو ختم کرنے کے 7 آسان گھریلو ٹپس

کیا آپ کو بھی پیروں کے نیچے اور اوپر دانے نکلنے لگے ہیں تو جانیں ان کو ختم کرنے کے 7 آسان گھریلو ٹپس

انسان کی شخصیت کو بہتر بنانے میں صرف صاف ستھرے کپڑے اور شاداب چہرے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کے ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی معنی رکھتی ہے۔ کیونکہ آپ نے عموماً دیکھا ہوگا

کہ جب کسی سے بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ آپ کے پاؤں کی طرف ایک نگاہ ضرور دیکھتا ہے۔ پرانے وقتوں میں لوگوں کی مضبوط اور سلیقہ مند شخصیت کا اندازہ پاؤں کو دیکھ کر بھی لگایا جاتا تھا اور شاید آج بھی اس بات کو قابلِ غور رکھا جاتا ہے۔

پاؤں کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر شخص ہی ہاتھ پاؤں دھوتا ہے صاف رکھتا ہے۔ لیکن بعض اوقات صاف ستھرے پاؤں میں بھی کسی اندرونی یا بیرونی مسائل کی وجہ سے دانے، پھنسیاں اور چھالے نکل آتے ہیں جن کی وجہ سے چلنے پھرنے میں

بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ اور ان دانوں سے وقتاً فوقتاً زرد سیال مادہ بھی نکلنے لگتا ہے جو بعد میں انفیکشن کی بڑی وجہ بھی بنتا ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح آپ ان دانوں کو ختم کرنے کے لئے گھر میں علاج کرسکتے ہیں۔

لیموں میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ جلد کی خوبصورتی میں اہم کردار کرتا ہے اور اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ اس لئے اگر آپ کو پاؤں میں دانے یا پھنسیوں کا مسئلہ ہے تو آپ لیموں کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگا کر15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں

اور خشک ہونے دیں بعد میں روئی کی مدد سے آہستہ سے صاف کرلیں ایسا کرنے سے جلد کی اوپری سطح پر موجود پس نرم ہو کر آسانی سے باہر نکل جائے گی اور اس عمل کو دن میں کئی مرتبہ دہرانے سے یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

پیاز اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہوتی ہے جو پاؤں میں اوپر یا نیچے نکلنے والی ان پھنسیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پیاز کے رس کو مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور کھلا چھوڑ دیں۔ پھر روئی کی مدد سے اس کو صاف کرلیں۔

کیسٹر آئل اپنی اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ کیسٹر آئل ڈال کر مکس کریں اور اس کو دانوں پر لگائیں۔ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔ رات کو لگا کر سونا مفید ہے۔

لہسن قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری یا الرجی کی مزاحمت کرتا ہے ۔ لہسن کا پیسٹ بنا کر آپ پھنسیوں پر لگائیں اس سے آپ کو کچھ جلن بھی محسوس ہوگی مگر کچھ روز کے باقاردہ استعمال کے بعد آپ کے دانوں کی تکلیف بھی کم ہوجائے گی اور اندر موجود مادہ بھی جلد ہی خارج ہوجائے گا۔

بیکنگ سوڈا جراثیم کش ہے اس کو استعمال کرنے سے بھی آپ کو ان دانوں میں فائدہ ہوسکتا ہے۔

انناس میں مینگنیز، کولاجن اور دیگر عناصر پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے مفید ہیں۔ انناس کا ایک ٹکڑا کاٹ کر اس کو دانے کی

جگہ پر رکھیں اور بینڈج والی پٹی باندھ لیں۔ صبح جب آپ اس کو دیکھیں گے تو سوجن کسی حد تک کم ہوجائے گی اور روزانہ کے استعمال سے پھنسیاں مکمل ختم ہوجائیں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کینسر کی جنگ لڑنے والی خاتون کا دنیا کے لیے اہم پیغام

عارف لوہار کے ساتھ پیش آنے والا عجیب واقعہ