شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم کابڑا فیصلہ! عمران خان نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر کوئی خوش ہوگیا
لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے 2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ پرائم منسٹر ڈیلوری پرفارمنس (پی ایم ڈی یو ) کے مطابق 83741 شکایات کو دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کارروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا، مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو
جُزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔ 43351 شکایات 773 وفاقی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا حکم جبکہ صوبائی حکومتوں کی 40415 شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ شکایات 3181 IESCO کی کھولی جائیں گی۔ پی ایم ڈی یو کے مطابق صوبائی سطح پر 1606 پنجاب ہائی وے کی، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی، 412 سندھ میں KWSP کی874 اوربلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔ پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔