in

اجازت نہیں تھی تو خط لکھ کر کعبے میں ڈال دیا اور پھر ۔۔ ان دونوں کی خانہ کعبہ میں جانے کی خواہش کیسے قبول ہوئی؟

اجازت نہیں تھی تو خط لکھ کر کعبے میں ڈال دیا اور پھر ۔۔ ان دونوں کی خانہ کعبہ میں جانے کی خواہش کیسے قبول ہوئی؟

پاکستان کی کچھ مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جنہیں خانہ کعبی کے اندر جانے کی خواہش تھی، لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کی خواہش پوری ہو گئی۔

عامر لیاقت حسین:

عامر لیاقت حسین سیاست ڈاٹ پی کے سے بات چیت کر رہے تھے جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم شوکت عزیز کے وفد میں تھے، اس وفد میں جب عامر لیاقت حسین اور شوکت عزیز سعودی بادشاہ عبداللہ کے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں عامر لیاقت حسین نے مترجم بحراللہ ہزاروی سے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، البتہ بحراللہ ہزاروی کا کہنا تھا کہ ان دنوں حج کا موقع ہے اور 11 دن بعد حج ہے، رش کی وجہ سے خانہ کعبہ کا دروازہ نہیں کھولا جا سکتا ہے۔

لیکن جب عامر لیاقت حسین جدہ پہنچے تو شوکت عزیز کا فون آیا جس میں انہوں نے عامر سے دریافت کیا کہ تم نے کوئی دعا کی تھی؟ کیونکہ بادشاہ کی طرف سے پیغام آیا ہے کہ روضہ رسول کا استخارہ کرایا ہے، ہم عربی قہوہ اور کھجور کھا رہے تھے کہ اچانک شوکت عزیز میرے پاس آ کر مجھے کہتے ہیں کہ مبارک ہو، روضہ رسول کا دروازہ ہمارے لیے کھلے گا۔

لیکن عامر نے ضد ٹھان لی کہ میں وہی کپڑے پہن کر جاؤں گا، جو امی نے ایک جوڑا دلوایا تھا، وہ اتفاق سے عامر ساتھ لے کر آئے تھے، کپڑے بدل کر، خوشبو لگا کر چل پڑے۔

امی نے جتنے درود پڑھائے تھے، یاد کرائے تھے، میں نے پڑھنا شروع کر دیے، میری نگاہ صرف اس چابی پرتھی جو مسجد نبوی میں روضہ رسول کے دروازے کی تھی۔ اور پھر دروازہ تو کھل گیا مگر اندر جانے کی ہمت نہ ہوئی، کانپتے کانپتے ہم اندر داخل ہوئے، عامر بتاتے ہیں روضہ رسول کے اندر باہر کی آواز ہی نہیں آ پا رہی تھی، اس منظر کو بتاتے ہوئے خود عامر بھی جذباتی ہو گئے۔

عمر شریف:

عمر شریف بھی اگرچہ فنکار تھے مگر دل میں اللہ ک خوف اور آقائے دو جہاں ﷺ کی محبت ٹھاٹے مارتی تھی، ان کی اہلیہ زرین نے ندا یاسر کے پروگرام میں ان کے ایک ایسے ہی واقعے کا ذکر کیا۔

زرین بتاتی ہیں کہ 80 کی دہائی کی بات ہے جب عمر شریف عمرہ کرنے گئے تھے، اسی دوران عمر نے ایک خط لکھ کر طواف کرنے کے بعد کعبہ شریف کے دروازے سے خط اندر ڈال دیا، جس پر پولیس نے عمر شریف سے تفتیش شروع کی۔

جس پر عمر نے کہا کہ میری کچھ باتیں تھیں جو میں نے خط کی صورت میں اللہ سے کہہ دی، اللہ سب کی سنتا ہے، لیکن یاد دہانی کے طور پر اللہ کو خط لکھ دیا۔ سیکیورٹی نے

دروازے کی چابی منگوائی اور دروازہ کھول کر عمر شریف سے کہا کہ جاؤ اور اندر سے وہ خط لے کر آؤ۔ کعبے کے اندر جا کر عمر نے دعائیں بھی مانگیں اور وہ خط بھی واپس لائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیلشیم کی کمی ،کمردرد ،تھکاوٹ کمزوری ،خون کی کمی نہیں ہوگی 4 دن استعمال کریں۔

نامور پاکستانی اداکار محمد علی مرحوم نے جب فلموں میں کام شروع کیا تو انکے والد ناراض ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔