رزق کے بند دروازے کھول دینے والا عمل، اللہ پاک کے اس نام کو پڑھتے ہی گھر سے غربت ختم
اللہ تعالیٰ درود پڑھنے والے کو بہت سے انعامات اورفوائد سے نوازتے ہیں اور مؤمنین کے آپ ﷺ پر درود پڑھنے کے بدلہ میں
اللہ تعالیٰ بڑھاچڑھاکر اُن پررحمتیں نازل فرماتے ہیں۔ امام نسائی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن ابی طلحہ اپنے والد سے نقل
کرتے ہیں کہ آپ ﷺایک دن تشریف لائے تو آپﷺ کے چہرۂ مبارک پر خوشی کے آثارتھے، میں نے کہا آج ہم آپ کے چہرہ پرخوشی کے آثارمحسوس کررہے ہیں !تو آپﷺ نے فرمایا کہ: میرے پاس حضرت جبرائیل ؑ تشریف لائے اور کہا اے محمد! اللہ تعالیٰ فرمارہے ہی کہ کیا آپ اس بات سے خوش نہیں کہ جب بھی کوئی شخص آپ پردرودبھیجے تومیں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گااورجب بھی کوئی شخص آپ پرسلامتی بھیجے تومیں دس سلامتی اس پرنازل کروں گا۔
آج ہم آپ کو بڑا آسان اور مجرب عمل بتائیں گے ۔ اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے آپ کے مالی حالات بہت اچھے ہوجائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو غربت سے نجات عطاء فرمائے گا اگر آپ کے مالی حالات اچھے نہیں ہیں ۔
پیسوں کی کمی کا سامنا ہے آج کے اس بتائے ہوئے آسان عمل کو یقین کامل کیساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بااُمید ہوکر کریں اس عمل کی برکت سے رب تعالیٰ آ پ کو غنی فرما دے گا آ پکے مال ودولت میں بے پناہ اضافہ ہوگا ۔ آپ کو مالی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوگی ۔ اس عمل کی برکت سے آپ کو مالی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
مالی پریشانیوں سےنجات حاصل کرنے کیلئے دولت میں اضافے کیلئے جو عمل کرنا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا بہت پیارا نام یا غنیُ اس کامطلب اے بے پرواہ آپ نے چلتے پھرتے لگاتار پڑھتے رہنا ہے ۔ اس نام کا وظیفہ کرنے کی آپ نے عادت بنا لینی ہے ۔ آپ جس بھی کام کاج میں مصروف ہوں اس کو بھی جاری رکھیں ساتھ ہی ساتھ یا غنیُ پڑھتے رہیں یعنی کام کاج کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ وظیفہ بھی کرسکتے ہیں۔
یہ خاص تعداد اور مخصوص وقت میں یہ عمل نہیں کرنا ۔ بلکہ اٹھتے بیٹھتے باوضو یہ عمل کرتے رہیں۔اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کے مالی حالت ضرور اچھے ہوں گے ۔ غربت سے آپ کو نجات حاصل ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو وسیع مال ودولت عطاء فرمائے گا۔ آپ کے رزق میں برکت وکشادگی عطاء فرمائے گا۔ اس عمل کیساتھ ساتھ نماز کی پابندی ضروری کرنی ہے ۔ نماز ایک ایسا وظیفہ ہے جوہمارے دوسرے وظیفہ میں اثر پیدا کرتا ہے
اپنے آپ کو ہر طرح کے گناہوں سے بھی ضرور بچائیں اس عمل کو پورے یقین کیساتھ اعتقاد کامل کیساتھ اللہ پاک کی رحمت سے بااُمید ہوکر کریں اس عمل کا آپ کو ضرور فائدہ حاصل ہوگا ۔جب تک آپ کی مراد پوری نہ ہوجائے آپ کے مالی حالات اچھے نہ ہوجائیں تب تک آپ نے یہ عمل جاری رکھنا ہے ۔