in

”حضورپاک ﷺ نے فرمایا یہ دعا میری امت کوسیکھادو“

”حضورپاک ﷺ نے فرمایا یہ دعا میری امت کوسیکھادو“

انسان بڑا ہی جلد باز ہے اسکے اندر صبر کرنے کی سکت نہ ہونے کے برابر ہے ہر کام میں یہ چاہتا ہے کہ اس کا نتیجہ فوراً ظاہر ہوجائے ۔ اسی لیے دعا کی قبولیت میں بھی جلدی کی توقع رکھتا ہے۔ جیسے ہی اس کی زبان سے الفاظ نکلیں اسکی دعا قبول ہوجائے۔ آج ہم قرآن پاک کی آیت بتانے جارہے ہیں اور اس کا ورد کرنے سے آپ اللہ تعالیٰ کی فوری مدد حاصل کرسکیں گے ۔

اللہ تعالیٰ کی ذاتی چاہت ہے کہ اسکا بندہ اس کی طرف رجوع کرے اور اسی کو پکارے ۔اے میرے بندے تو مجھ سے دعا کر میں تیری دعا قبول کروں گا۔ اس کے علاوہ او ر کسی سے بھی مانگو تو وہ نارا ض ہوگا اللہ تعالیٰ سے مانگنے کے مختلف انداز اور مختلف طریقے حدیث نبویﷺ میں بتائے گئے ہیں۔ لیکن قرآن کریم کی جو آیت ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ انسان کی بہت جلد مدد فرماتے ہیں ۔

ہمارے پاس اس آیت کی برکت سے مفید ہونے والوں کی بہت سی کارگزاریاں موجود ہیں۔ اس آیت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انکی مشکلات کو آسان کیا۔ اس کا ورد کرنے والوں پر کیسے مہربانیاں کی گئیں۔ اس آیت کو پڑھنے سے آپ کی وہ مشکلات دو ر ہوں گی

واہ آیت ہے:حسبن اللہ ونعم الوکیل۔جس کا ترجمہ ہے ہم اللہ کافی ہےاور وہ بہت اچھا کارساز ہے ۔ اس آیت کو پڑھنے اللہ کی ذات پر بندے کا اعتماد او ریقین مضبوط ہوجاتا ہے ۔ جب بندہ اللہ پر توکل اور یقین کرلیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کیلئے راستے کھول دیتے ہیں۔

اس آیت کو روزانہ پانچ سو مرتبہ ورد کرنا مشکلات کو دور کرتا ہے ۔ کوئی بھی مشکل درپیش ہو اس آیت کو کثرت سے پڑھا جائے اس مشکل کیلئے اللہ تعالیٰ راہ نکال دیں گے ۔ ایک دو واقعات بھی آپ کے بتاتے ہیں ۔ جس آپکا یقین مظبوط ہوجائے۔ایک جو دین کی بات سننا بھی گنوارا نہ کرتے تھے

کوئی ان سے دین کی بات کرنے کی کوشش کرتا تووہ اس کو ٹال دیتے ۔ مسجد میں بات ہورہی ہو تو بھی سننے کیلئے نہ بیٹھتے ایک دن مسجد میں دین کی بات ہورہی تھی تو میں پاس میں بیٹھ کر سن رہا تھا بات کرنے والا دعا کے حوالے سے بتا رہا تھا۔

جب کوئی مشکل درپیش ہو حسبن اللہ ونعیم الوکیل کو کثرت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اس مشکل کو دور فرما لیتے ہیں۔میں نے بات سنی مگر خاص توجہ نہ دی اُٹھ کر چلا گیا ۔ ایک دن ایسا ہوا کہ میں رات کو لیٹ گھر جارہا تھا بارش بہت تیز ہورہی تھی ۔ میرے راستے میں کچا روڈ بھی پڑتا تھا۔ اس پر میری گاڑی ایک گڑھے میں پھس گئی اور میں سخت پریشان ہوگیا

رات کے وقت کوئی مدد کرنے والا بھی نہیں ۔اچانک میرے دل میں اس بندے کی بات جو اس نے آیت کے حوالے سے کی تھی اس آیت کا ورد کرنا شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ اللہ سے دعا کرنے لگا یا اللہ تیرے سواتو میری مدد کرنے والا کوئی نہیں تو ہی میری مدد فرما۔اس آیت کو پڑھتے پڑھتے میں نے گاڑی سٹارٹ کی اور معمولی کی کوشش سے میری گاڑی کے ٹائر گڑھے سے نکل گئے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا پاکستانی خفیہ ایجنسیاں پرویز مشرف کے دور میں انکے فون بھی ٹیپ کرتی تھیں ؟ انصار عباسی نے حیران کن واقعات بیان کردیے

رسول ﷺ نے فرمایا جب امانت ضائع کر دی