in

عوام ایک ایک روٹی کو ترسیں گے۔۔ ملک میں آٹے کا بحران ۔۔48گھنٹے بعد کیا ہونےوالاہے؟ وارننگ دے دی گئی

عوام ایک ایک روٹی کو ترسیں گے۔۔ ملک میں آٹے کا بحران ۔۔48گھنٹے بعد کیا ہونےوالاہے؟ وارننگ دے دی گئی

فلورملزمالکان نے حکومت کو ہڑتال کیلئے 48 گھنٹوں‌ کا الٹی میٹم دے دیا ہے، فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے کہا کہ گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے،اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو

ہڑتال شروع کردیں گے، حکومت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کا دوبارہ تعین کرے۔تفصیلات کے مطابق فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہرحنیف نے گندم کی اجرائی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ آٹے کا بحران ختم کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹا اٹھانے کی شرط کو ختم کرے، گندم کا کوٹا جاری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے کوٹے سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو فلور ملز سرکاری کوٹے سے گندم اٹھائے گی اور نہ ہی کوئی معاہدے کرے گی۔ پیر تک اگر گندم کا مطلوبہ کوٹہ جاری نہ کیا تو منگل سے ہڑتال شروع کردیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

” آپ سے بدبو آتی ہے“ لاہور میں سنگ دل اولاد نے ماں اور باپ کو گھر سے نکال دیا

بریکنگ نیوز: پی سی بی سے استعفیٰ دے کر انگلینڈ جانے والے وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ میں اہم عہدے کے لیے نامزد