in

یتیموں کو بھی پالا، بھوکوں کو کھانا کھلایا ۔۔ پاکستان کے کچھ ایسے بہادر لوگوں کے نام اور ان کے معنی جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

یتیموں کو بھی پالا، بھوکوں کو کھانا کھلایا ۔۔ پاکستان کے کچھ ایسے بہادر لوگوں کے نام اور ان کے معنی جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

مشہور افراد نہ صرف اپنے کارناموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ اپنے ناموں کی وجہ سے بھی ان کی ایک خاص پہچان بن جاتی ہے۔ جو بھی ان کے نام لیتا ہے ان کا کارنامہ خود بخود یاد آجاتا ہے۔ جس کو سن کر اس شخص کی ذات کا ایک خاکہ ذہن میں بننے لگتا ہے۔

مشہور افراد نہ صرف اپنے کارناموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ اپنے ناموں کی وجہ سے بھی ان کی ایک خاص پہچان بن جاتی ہے۔ جو بھی ان کے نام لیتا ہے ان کا کارنامہ خود بخود یاد آجاتا ہے۔ جس کو سن کر اس شخص کی ذات کا ایک خاکہ ذہن میں بننے لگتا ہے۔ کچھ ایسی ہی شخصیات کے نام اور معنی آج ہم آپ کو اس بلاگ میں بتانے جا رہے ہیں جن کے ناموں کو بھلانا آسان نہیں۔

ایدھی:
عبدالستار ایدھی کو دنیا بھر میں کون نہیں جانتا، سماجی دنیا کا ایک بڑا نام ایدھی ہیں۔ ان کو پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی خوب سراہا گیا یہاں تک کہ پڑوس

ملک بھارت نے بھی ان کو اعزاز سے نوازا۔ ان کے نام کے معنی ان کے کارناموں کو بھی ظاہر کرتے ہیں: ”حفاظت کرنے والے کا خادم، خاموش مزاج، محبتیں بانٹنے والا۔” جبکہ ایدھی کا لفظ ایدھ سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں:” ملاقات کرنے والا، واپس کرنا، اجر”

٭ بلقیس ایدھی:
بلقیس ایدھی جو عبدالستار ایدھی کی بیگم تھیں اور انہوں نے شادی کے بعد سے ہی فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کردیا تھا ان کے نام کو بھی یقیناً بھولنا ایک مشکل بات ہے

کیونکہ انہوں نے ہزاروں لاوارث بچوں کی کفالت کی، ان کو پالا، ان کو سنبھالا اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں تک کروائیں۔ جن کو قوم کی ماں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ان کے نام کے معنی ہیں: ” دل کی بینائی، ملکہ سبا کا نام ،حسین و جمیل ۔”

٭ ڈاکٹر رتھ فاؤ:
ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے میں گزاری اور خود دل کے عارضے میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ رتھ نام کے معنی ہیں: ”دوست، محافظ، اچھا ساتھی، دوستوں کے لیے جان نچھاور کرنے والی۔’

‘جبکہ فاؤ کے معنی ہیں:
”مورنی، مور کی طرح خوشیاں بکھیرنے والی۔”

٭ عبد القدیر:
ڈاکٹر عبد القدیر خان جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ان کی خدمات اور نام کو کوئی نہیں بھلا سکتا، جب بھی ملکی سالمیت اور حفاظت کی بات ہوگی ان کا کارنامہ ان کو ہمیشہ سرخ رو کرے گا۔ ان کے نام کے معنی ہیں: ”
قدیر٬ قدرت والا – عبدل کا بندہ، زورآور، طاقتور، صاحب قدرت ”

٭ ڈاکٹر اسرار احمد:
ڈاکٹر اسرار احمد ایک مذہبی سکالر جن کی تحریریں اور بیانات سن کر نہ جانے کتنے لوگوں کا دل اسلام اور خدا کی جانب گامزن ہوا۔ ان کے نام کے معنی ہیں: ”راز، خفیہ، پوشیدہ، چھپا ہوا۔”

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر صف ماتم بچھ گئی!!!! افسوسناک خبر آگئی

موت کا وقت مقرر ہے۔۔اچانک دل کا دورہ۔۔تشویشناک خبر آگئی