in

”پاؤں کی جلن اور ٹانگوں کے درد کے لیے۔“

”پاؤں کی جلن اور ٹانگوں کے درد کے لیے۔“

اگر آپ کی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں درد رہتا ہے ۔ کھنچاؤ اور بے چینی کیوجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ۔ پاؤں میں جلن اور چبھن رہتی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا زبردست علاج بتائیں گے

جس کے ایک استعمال سے پاؤں اور نسوں کے تمام درد ٹھیک ہوجائیں گے ۔ سب سے پہلے سو ایم ایل زیتون کے تیل میں تین سے چار عدد لیموں کے اوپر چھلکے ڈال کر دو ہفتے کیلئے ڈھانپ کر دھوپ میں رکھ لیں ۔دو ہفتے کے بعد چھلکوں کے تمام نیوٹرنٹس زیتون کے تیل میں شامل ہوجائیں گے ۔

آپ اس تیل میں30ایم ایل سرسوں کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں کو نمک سے اچھی طرح دھوکر صاف کریں اور اس تیل سے ہلکے ہاتھوں سے پاؤں کے تلووں اور ٹانگوں کا مساج کرلیں ۔ اس کے بعد

ٹانگوں کو کسی نرم کپڑے کیساتھ صبح تک لپیٹ دیں ۔ٹانگوں کا درد انشاء اللہ فوراً ٹھیک ہوجائیگا ۔ مکمل علاج کیلئے اس مساج کیساتھ اندرونی علاج بھی بے حد ضروری ہے تب ہی فائدہ ہوگا ۔ نسوں کی کمزوری ہو یا جسم میں نیوٹریشن کی کمی اس کیلئے میتھی دانے کا استعمال بہت اثر مانہ جاتا ہے ۔

کیونکہ میتھی دانہ وٹامنز ارو منرلز کا مکمل خزانہ ہے ۔ صرف ایک چمچ میتھی دانہ رات کو ایک گلاس گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ صبح میتھی دانہ کو چبا کر کھالیں اور اوپر سے پانی پی لیں ۔دوماہ استعمال کریں آپ کے ٹانگوں کے درد ختم ہوجائیگا اور نسوں کی کمزوری بھی دور ہوجائیگی ۔کدوکے بیج بھی اس مقصد کیلئے بے حد مفید ہیں کدو کے بیج پیس کر سفوف بنا لیں اس کی ایک چمچ روزانہ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ملا کر رات کو پی لیں ۔

کدو کے بیج کا پر ،میگنیشیم اور بہت سی ضروری منرلز کا قیمتی ذریعہ ہے ۔ ان کو دودھ کیساتھ کھانے سے نا صرف جسم کو طاقت ملتی ہے ۔ بلکہ ہماری رگیں بھی مضبوط ہوتی ہیں تب ہی یہ خ و ن کے بہاؤ کو آسانی سے برداشت کرسکتی ہے ۔ اس کے علاو ہ سبز پتوں والی سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔ کیونکہ ان میں وٹامن ای ، وٹامن سی کیساتھ کافی مقدار میں میگنیشیم ہوتا جو نسوں کو مضبوط بناتا ہے اس کیساتھ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا استعمال ضرور کریں۔

مچھلی ، السی ، جیا سیڈ ، اخروٹ میں بہت زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے ۔ یہ نہ صرف نسو ں کی کمزوری کو دور کرتا ہے بلکہ دل ، آنکھیں ، ہڈیوں کے جوڑ ،بالوں کی صحت کیلئے بہت اثر دار ہے ۔

اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سپلیمنٹ فش آئل کی صورت میں روزانہ ایک کیپسول استعمال کریں ناقابل یقین فائدہ ہوگا آخر میں صرف ایک چمچ کالی کشمش بیج والی رات کو پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ کھا لیں اوپر سے پانی پی لیں اس سے آپ کا جسم طاقتور ہوگا نسوں کو مضبوطی ملے گی

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”دعائے رزق“

رزق میں اضافے کی 5 قیمتی دعائیں