وزیراعظم عمران خان کا بیٹا کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کورونا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ آج اکیلے بیٹھ کر یوروکپ کا فائنل دیکھے گا،
انہوں نے اپیل کی کہ فٹبال کے ایسے مداحوں کو دعائوں میں یاد رکھیں جو کورونا سے متاثر ہیں۔ یاد رہے کہ مارچ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کیتشخیص ہوئی تھی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کی تھی
جب وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ وزیر اعظم
عمران خان نے دو روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی
ویکسین کا بھی لگوائی تھی ۔ ہر فرد کو کچھ ہفتوں کے فاصلے سے ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں اور عمران خان کو ابھی تک صرف ایک خوراک دی گئی تھی۔اپنا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا اور مہلک وائرس کو شکست دی تھی۔