in

شادی سے پہلے والد کے انتقال نے توڑا مگر کس نے سنبھالا؟ پاکستان کی خواتین سیاستدانوں کی زندگی کے وہ واقعات جس نے ان کی زندگی بدل دی

شادی سے پہلے والد کے انتقال نے توڑا مگر کس نے سنبھالا؟ پاکستان کی خواتین سیاستدانوں کی زندگی کے وہ واقعات جس نے ان کی زندگی بدل دی

پاکستان کی خواتین سیاستدان اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے سب میں توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن ان مشہور خواتین نے کامیابی کی ان منازل کو کٹھن مراحل کے بعد حاصل کیا ہے۔

ثانیہ عاشق:

ثانیہ عاشق کا شمار ان نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اپنی مسلسل جدوجہد کی بدولت اب پنجاب اسمبلی میں رکن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے شروعاتی چھ ماہ انتہائی سخت تھے، بہت سی چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں۔ ثانیہ کا کہنا تھا کہ ان سب میں مجھے میری لیڈر مریم نواز نے ٹرین کیا تھا، مریم نواز نے ثانیہ عاشق کو ہر مشکل وقت میں سپورٹ کیا ہے۔

ثانیہ اپنے والد سے متعلق بتاتی ہیں کہ میرے والد کو کینسر تھا اور کینسر کی تشخیص کے دو ماہ بعد ہی انتقال کر گئے۔ ثانیہ بتاتی ہیں کہ والد کی ایک تصویر ان کے پاس ہے جو انہیں ہمت اور حوصلہ دیتی ہے۔ نیب میں مریم نواز کی پیشی کے دنوں میں ثانیہ کے والد کا انتقال ہوا تھا۔ ثانیہ کے والد کا 2019 میں انتقال ہوا تھا اور 2022 میں ثانیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

ثانیہ بتاتی ہیں اس وقت احساس ہوا کہ مریم نواز کس دکھ اور تکلیف سے گزر رہی ہیں، جن کے والد اور والدہ ان سے دور ہیں۔ والد کے انتقال اور مشکل گھڑی میں ثانیہ نے مریم نواز سے ہمت اور صبر کا سبق سیکھا ہے اور برملا اس بات کا اظہار کر چکی ہیں۔ ثانیہ کی شادی کے موقع پر بھی مریم نواز موجود تھیں۔

حنا پرویز بٹ:

حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں رہتی ہیں، پاکستان مسلم ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ حنا ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں جبکہ وہ اپنے پارٹی کے موقف کو رکھنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ 1982 میں پیدا ہوئی ہیں جبکہ اس وقت حنا کی عمر 39 سال ہے۔

حنا ویسے تو ثمر حیات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں مگر یہ شادی زیادہ سال چل نہ سکی اور طلاق پر اختتام پزیر ہوگئی۔ اس شادی سے حنا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد شیخ ہے۔ حنا کا کہنا ہے کہ میں اب بھی زندگی اچھی گزار رہی ہوں۔ وہ اس وقت اپنے شوق یعنی سیاست پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔

حنا پرویز بٹ ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ انداز اور اپنی پارٹی کے دفاع میں کافی نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے وہ وائرل بھی ہو جاتی ہیں۔

ملکہ بخاری:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ پنجاب ہی سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی ملکہ بخاری خان صاحب کے دیرینہ کارکنان میں سے ایک ہیں۔

جو کہ اپنی محنت اور ہمت سے اس مقام پر پہنچی ہیں، دوسری جانب ملکہ بخاری کی شہرت کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ملکہ بخاری ورلڈ اکنامک فورم کے نوجوان گلوبل لیڈر میں 5 سال کے لیے تعینات کی گئیں۔

حال ہی میں عمران خان کے اسلام آباد یک طرف آزادی مارچ میں ملکہ بخاری بھی حصہ تھیں، جو کہ حکومتی شیلنگ سے شدید متاثر ہوئی تھیں۔ یہاں تک کے ان کے پاؤں میں جوتے تک نہیں تھے اور ہمیشہ سر پر آنچل لینے والی ملکہ بخاری تکلیف میں تھیں۔

شہلا رضا:

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور کراچی کی اہم شخصیت شہلا رضا نے اپنی زندگی میں ایسے کئی واقعات دیکھے ہیں جو کہ ان کے لیے تکلیف دہ تھے۔

لیکن عید کے دن جب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور ان کے دونوں بچے اس حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے تو شہلا رضا ٹوٹ کر رہ گئی تھیں، اس وقت ان کے شوہر نے انہیں سنبھالا تھا۔

ہمت و حوصل کی اعلیٰ مثال، ایک ایسی ماں جس کے دونوں بچے اس دنیا سے چلے گئے، شہلا رضا کو سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر کچھ ایسے الفاظ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جس میں ان کے مرحوم بچوں کا بھی ذکر ہو جاتا ہے، جس سے خود شہلا بھی تکلیف میں آجاتی ہیں۔

شرمیلا فاروقی:

شرمیلا فاروقی بھی سندھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رہنما ہیں، شرمیلا فاروقی ویسے تو ڈرامے میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، لیکن اب وہ سیاسی رہنما کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

شرمیلا کی خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ پارٹی دفاع میں اور اخلاقی روایت میں رہ کر مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، لیکن شرمیلا اس وقت ٹوٹ کر رہ گئی تھیں جب ان کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، بیٹی کا قدم قدم پر ساتھ دینے والے کے چلے جانے پر بیٹی افسردہ تو تھیں مگر ہمت نہیں ہاری اور والدہ کو سنبھالے رکھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈرامہ تنہائياں میں جب بچیاں یتیم ہوئيں تو ہمارے گھر کسی نے کھانا نہیں کھایا، حالیہ ڈرامے اس اثر سے محروم کیوں نظر آتے ہیں؟

میں مانگنے نہیں آیا ہوں لیکن کیا کروں مجبوری ہے ۔۔ سعودی عرب، ترکی سے کس طرح شہباز شریف نے قرض مانگا؟ ویڈیو وائرل