in

جانیئے شاہ زیرہ کے وہ فوائد جو آپ کے ہوش اڑا دیں ۔

جانیئے شاہ زیرہ کے وہ فوائد جو آپ کے ہوش اڑا دیں ۔

شاہی پکوانوں میں استعمال ہونے والا شاہ زیرہ دراصل خشک بیج ہوتے ہیں۔ یہ تین رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے ۔ سفید، کالا اور سنہری ۔ ان میں سنہری رنگ کا زیرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ شاہ زیرہ کو کالا زیرہ بھی کہتے ہیں ۔ کالا زیرہ باقی کے زیرہ سے مختلف ہوتا ہے ان کی شکل میں یکسانیت ہوتی ہے۔

زیرہ کھانے پکانے کے لیے کثرت سے استعمال ہوتا ہے ۔ شاہ زیرہ کے بےشمار فوائد ہوتے ہیں۔ یہ خوشبودار مصالحہ طبی خصوصیات سے مالامال ہوتا ہے۔ آئیے شاہ زیرہ کے فائدے جانتے ہیں۔
شاہ زیرہ جلدی بیماریوں سے نجات دلاکر جلد کو خوبصورت اور جوان بناتا ہے۔ شاہ زیرہ میں وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ جلد ، ناخن اور بالوں کے لئے

انتہائی مفید ہے۔ اس سے جلد کی مختلف قسم کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے ۔ شاہ زیرہ کے استعمال سے انفیکشن اور فنگل انفیکشن سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ شاہ زیرہ نہ صرف چہرے پر ہونے والے مختلف قسم کے ایکنی، ایگزیما اور داغ دھبوں سے نجات دیتا ہے بلکہ زیرہ میں شامل فائبر بھی جلد کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔ شاہ زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی وجہ سے جلد خوبصورت، ترو تازہ اور جوان نظر آتی ہے۔

جلد کو الرجی و خارش سے نجات دلاتا ہے۔
جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں شاہ زیرے کو پانی میں ملا کر اُبال لیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے غسل کر لیں۔ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے میں ہونے والی جلن اور گرمی کے خاتمے کے لیے ایک کھانے کا چمچ شاہ زیرہ چار لیٹر پانی میں اُبال لیں اورٹھنڈا کرکے پی لیں ۔
چہرے کی خوبصورتی کے لئے زیرے کا فیس ماسک استعمال کریں۔

چہرے کی جلد کو چمکدار ، نرم وملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے شاہ زیرہ کافیس پیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لیے ہلدی اک چمچ اور زیرہ پاؤڈر تین چمچ کو شہد اور پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیجیے اور خشک ہونے تک چہرے پر لگائیں رکھیں اورپھرخشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ اس ماسک سے آپ کی اسکن ہموار اور چمکدار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کو چہرے پر سَن بَرن یا ایکنی کی شکایت محسوس ہوتی ہے تو اس کے لیے خالص

دہی کو شاہ زیرہ پاؤڈر میں مکس کرکے اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد چہرہ دھولیں اور دھونے کے بعد چہرے پر موئسچرائزر کا بھی استعمال کریں۔
بالوں کی نگہداشت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔
سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ نیوٹرینٹس اور پروٹینز پائے جاتے ہیں ۔ اس لیے شاہ زیرہ کاپاؤڈر کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگا کر اچھی طرح مسا ج کریں۔ شاہ زیرہ کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل طور پر کریں۔ اگر آپ کے بال تیزی سے گررہے ہیں یا باریک ہورہے ہیں تو اس صورت میں شاہ زیرہ پاؤڈر اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگا لیں ۔ یہ تیل غسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیے۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعما ل بہت جلد آپ کے گرتے ہوئے بالوں کو روک لے گا ۔
ذیابیطس کے مریض بھی شاہ زیرہ سے فائدہ اٹھائیں ۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے شاہ زیرہ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ اس سے شوگر لیول کم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یعنی یہ خون میں شوگرلیول کے معیار کو بھی متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
خون کی کمی دور کریں ۔
شاہ زیرہ میں کیونکہ آئرن بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اس سے انیمیا یعنی خون کی کمی دور کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ شاہ زیرہ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ جسم میں آکسیجن کے خلیات کی عمر کو بھی بڑھاتا ہے ۔
شاہ زیرہ کے کچھ مزید فوائد درج ذیل ہیں۔
یہ ضعف معدہ میں انتہائی مفید ہوتا ہے ۔ شاہ زیرہ آنتوں کے مروڑ اور حیض کی تکلیف، بھوک کم لگنا اور گلے کی سوجن اورپھیپھڑوں کے امراض کا بھی علاج ہے ۔ شاہ زیرہ میں بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رسول اللہ ﷺ نے کن 6 چیزوں کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ انسان کے اعمال کو ضائع کر دیتی ہیں ۔

حضرت آدم علیہ السلام