’’عمران ایسی آواز بنتے جارہے ہیں جو ۔۔۔۔‘‘سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان جس راستے پر چل رہے ہیں اس پر اداروں سے
ان کی یہ دوری انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے، عمران خان کو چاہیے کہ وہ اسٹیبلمشنٹ کو ساتھ ملا کر چلیں جیسے وہ ماضی میں چلتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان درحقیقت اداروں کے اندر آنے والی اچانک تبدیلی سے پریشان ہیں،
کہ عدلیہ ان کے مخالف فیصلے کیوں دینے لگی، اسمبلی میں کیوں بغاوت ہوئی، اسٹیبلشمنٹ ان سے دوری کیوں اختیار کرگئی؟انہوں نےکہا کہ عمران خان کا ساتھ کسی ایک نے نہیں سارے اداروں نے چھوڑدیا جس سے عمران تنہا رہ گئے ہیں، اب عمران ایک ایسی آواز بنتے جارہے ہیں جس کی اداروں میں کوئی وقعت نہیں ہوتی،
یہ ایک ایسی باغیانہ آواز بنتے جارہے ہیں جس کا اسٹیبلشمنٹ پر اثر نہیں ہوتا۔ خان صاحب کو چاہیے اپنے اس راستے کو تبدیل کریں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے ساتھ بنا کر چلیں۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی خواہش بھی ہے کہ ان کی دوبارہ تمام اداروں سے صلح ہوجائے ،
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ان کی ملاقات بھی اسی ہی سوچ کے تحت کی گئی کہ وہ عدلیہ سے اپنے تعلقات کی بہتری چاہتے ہیں۔انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال کا ایک ہی حل ہے وہ انتخابات ہیں، انہیں جلد از جلد ملک میں انتخابات کروانے چاہیے
وہ 6 یا 8 مہینے ہوسکتے ہیں، انتخابات کیلئے الیکٹورل ریفارمز سے متعلق عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہیے اور اس کیلئے عمران خان کو بھی دعوت دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل بھی انتخابات ہی ہیں ، جتنے انتخابات تاخیر سے ہوں گے معاشی مسائل اتنے ہی شدید ہوتے چلے جائیں گے۔