in

ہمیں دیکھتے ہی افغان فیملی نے اپنا گھر رہنے کے لیے دے دیا ۔۔ امیتابھ بچن کی وہ فلم جس کے لیے افغان مجاہدین نے جنگ روک دی تھی؟

ہمیں دیکھتے ہی افغان فیملی نے اپنا گھر رہنے کے لیے دے دیا ۔۔ امیتابھ بچن کی وہ فلم جس کے لیے افغان مجاہدین نے جنگ روک دی تھی؟

اس کائنات میں چند ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کئی سالوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کر پاتے ہیں، انہی لوگوں میں سے ایک امیتابھ بچن بھی ہیں جن کی ویسے تو بے شمار مشہور اور ہٹ فلمیں ہمارے سامنے ہے مگر “خدا گواہ ” کا فلمی دنیا میں ایک الگ ہی مقام ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم افغانستان میں بنائی گئی تھی جس وقت وہاں سویت افواج کی افغان مجاہدین سے لڑائی جاری تھی۔

بھارتی فلمساز منوج دیسائی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی کہ خدا گواہ فلم جس وقت بنائی جارہی تھی تو ہماری حفاظت کیلئے ہمیشہ پانچ ٹینک آگے اور پانچ ٹینک پیچھے ہوا کرتے تھے لیکن امیتابھ بچن کی افغانستان میں مقبولیت اتنی تھی کہ حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔

یہی نہیں اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت کے اپوزیشن لیڈر برہان الدین ربانی کا پیغام ملا کہ وہ امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں اور فلم یونٹ کو باغی گروپوں سے کوئی خطرہ نہیں اور پھر وہ ہمیں پھول بھی دینےآئے۔

اس کے علاوہ افغانستان میں بھارتی فلمی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے امیتابھ بچن کی مقبولیت کا ایک اور بھی واقعہ ہے کہ اس وقت کے صدر نجیب اللہ کی بیٹی نے والد سے درخواست کی کہ وہ مجاہدین سے ایک دن کیلئے جنگ بندی کر دیں کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ جب اتنا بڑا اسٹار ہمارے یہاں آئے تو لڑائی بند ہو اور وہ آزادی سے گھوم پھر سکے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد کیوں زیادہ خوش نظر نہیں آرہے ؟؟؟ اصل اختیارات کس کے پاس ہیں؟؟؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے