آپ کے بغیر زندگی اب ویسی نہیں رہی باجی ۔۔ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کے اس عید پر اپنی بہن سنبل شاہد کی یاد میں ایسے الفاظ جس نے سب کو آبدیدہ کردیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور اداکارہ بشریٰ انصاری کی ہر دل عزیز بہن سنبل شاہد کی وفات کو ایک سال گزر گیا مگر ان کی کمی آج بھی بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کو بہت محسوس ہوتی ہے۔
اس عید پر بھی اسماء عباس اور بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کو بہت یاد کیا جس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ ہی ایسا کیپش لکھا کہ کوئی بھی غمزدہ ہوجائے۔
اسماء عباس نے عید کے موقع پر اپنی بہن کی یاد میں تصویر شئیر کی اور لکھا کہ اور ایک سال بیت گیا آپ کے بغیر، اب زندگی ویسی نہیں رہی باجی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میری پیاری بہن خدا کرے جہاں بھی ہوں خوش ہوں، ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔
وہیں بشریٰ انصاری بھی سنبل کو بہت یاد کرتی ہیں اور ان کی یاد میں تصویر مداحوں کے ساتھ اپ لوڈ کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی والدہ کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری اداس عید کی وجہ، سنبل کے بغیر اور امی کے ساتھ۔۔
انہوں نے آگے لکھا کہ ہم نے بس دن ساتھ گزارا عید تو بس یوں ہی گزری، کیا کریں۔
خیال رہے اداکارہ سنبل شاہد کا انتقال کورونا سے گزشتہ برس 6 مئی کو ہواتھا