in

آج یتیموں کا کون سوچے گا، ہم نے ہیرے کھو دیا ۔۔ بلقیس ایدھی کے انتقال پر مشہور اداکارائیں غم میں مبتلا

آج یتیموں کا کون سوچے گا، ہم نے ہیرے کھو دیا ۔۔ بلقیس ایدھی کے انتقال پر مشہور اداکارائیں غم میں مبتلا

زندگی موت تو اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو یہ نقصان صرف ان کے گھر والوں کا نہیں ہوتا بلکہ پوری دنیا کا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بلقیس آیدھی کے جانے کی وجہ سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور دیگر مشہور شخصیات کافی غم میں مبتلا ہیں۔آئیے جانتے ہیں ۔

نادیہ حسین:

مشہور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کہتی ہیں کہ بلقیس ایدھی ایک وہ خاتون تھیں جن کے نزدیک کوئی بھی مذہب انسانیت سے بڑا نہیں۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم آپکو بہت یاد کریں،اور میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

یشما گل:

ٹی وی انڈسٹری کی معصوم اداکارہ یشما گل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ انسان دوستی کے 74 سال بعد آج بلقیس ایدھی ہم سے بچھڑ گئیں۔ آپ نے جس لگن سے خدمت کی اسے کبھی بھولا نہیں جائے گا۔ اور اللہ پاک اپ کے دراجات بلند کرے۔

حدیقہ کیانی:

اداکارہ و میزبان حدیقہ کیانی نے بیٹے کے ہمراہ بلقیس ایدھی کی یادگار تصاویر شیئر کر ڈالی

ماہرہ خان:

بلقیس ایدھی جو کہ کئی یتموں مسکینوں ماں تھیں اب وہ دنیا میں نہیں رہیں تو مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایک دل بنایا جو کہ ٹوٹا ہوا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی موت کا سن کر ماہرہ خان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

صباء قمر:

مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر کہتی ہیں کہ یہ پاکستان کا ایک بہت بڑا نقصان ہے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرا اور میرے بچوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں.. جمائما گولڈ اسمتھ نے تنگ آ کر حامد میر کو مزید کیا جواب دیا؟

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پرویز الہٰی پر تشدد، ہاتھ فریکچر سانس لینے میں تکلیف، ویڈیو وائرل