in

جرمن فٹبال لیگ ، ریفری نے مسلم فٹبالر کی روزہ افطاری کیلئے میچ درمیان میں روک دیا

جرمن فٹبال لیگ ، ریفری نے مسلم فٹبالر کی روزہ افطاری کیلئے میچ درمیان میں روک دیا

FC Augsburg، Mainz 05 کے مابین میچ کے دوران ریفری Matthias Jöllenbeck نے Mainz کے مسلم سینٹر بیک موسٰی نیاختے کو روزہ افطار کرنیکی اجازت دینے کیلئے کھیل روکا

FC Augsburg اور Mainz 05 کے درمیان جرمن بنڈس لیگا کے میچ میں ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے میں آیا جب ریفری Matthias Jöllenbeck نے Mainz کے مسلم سینٹر بیک موسٰی نیاختے کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ کے درمیان ہی کھیل روک دیا۔ یہ واقعہ میچ کے 64 ویں منٹ کے قریب پیش آیا۔

ریفری کے حسن سلوک کو شائقین نے خوب سراہا۔
موسٰی نیاختے نے بھی ہائی فائیو دے کر ریفری کا شکریہ ادا کیا۔

ریفری کے اس فیصلے کی ویڈیو کو 99000 سے زیادہ لائکس اور 16,000 ری ٹویٹس ملے کیونکہ دنیا بھر کے شائقین نے ان کی تعریف کی۔ جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن لٹز مائیکل فرہلیچ نے ریمارکس دیے

کہ ریفریز کو کھیل کے وسط میں کھیل روکنے کے حوالے سے کوئی عمومی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ یہ انفرادی ریفری کی ذمہ داری ہے اگر وہ کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے ایک چھوٹا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے شادی کرتا ہوں ۔۔ عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی

عمران خان کی برطرفی اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر شوبز کے کئی فنکار خوش ہیں تو کئی ناراض ہیں۔