موجیں لگ گئیں ۔۔۔ایک بار پھر مزید کتنے دن کی چھٹیاں ہو گئیں۔۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
ایک بر پھر مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ آل اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث آج (جمعہ) پرائیوٹ اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔آلپرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچیئرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں
اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حیدر علی کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے بندکرنےکا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔دو سری جانب سندھ حکومت نے ابھی تک سرکاری اسکول بندکرنےکے حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔