عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کی تو انہوں نے کیا کہا؟ حامد میر کاتہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کی جو مسترد کردی گئی۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بڑے مقبول ہوگئے ہیں تو آپ چیف آف دی آرمی سٹاف کو بار بار ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کر رہے ہیں؟
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہ جب بھی پیشکش کی گئی تو انہوں نے بڑی عزت اور احترام سے کہا تھینک یو ویری مچ،
مجھے دلچسپی نہیں ہے، ایک دفعہ نہیں، تین دفعہ، جو آخری پیشکش کی گئی تھی وہ تھی لمٹ لیس ایکسٹینشن۔”پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا ” لمٹ لیس، تاحیات؟” اس پر حامد میر نے کہا کہ آرمی چیف کو کہا گیا
کہ آپ جتنی مرضی توسیع لے لیں، یعنی آپ ایوب خان بن جائیں ، آپ جنرل ضیاء الحق بن جائیں۔حامد میر کے مطابق ہماری فوج کہہ رہی ہے کہ ہم نے سیاست میں ملوث نہیں ہونا لیکن عمران خان بار بار چاہ رہے ہیں
کہ فوج سیاست میں مداخلت کرے، اسی لیے انہوں نے آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کی جو کہ قبول نہیں کی گئی، اسلام آباد کے پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی والے بینر اٹھا کر لے آئے
کہ عمران خان یا مارشل لا، عمران خان نے جو آئینی بحران پیدا کیا ہے ، اس سے شاید وہ توقع کر رہے تھے کہ فوج مداخلت کرے گی اور مارشل لا لگ جائے گا لیکن اس پر فوج کی تعریف بنتی ہے
کہ انہوں نے اتنے بڑے آئینی بحران کے باوجود مداخلت نہیں کی اور انتظار کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کرے۔