in

ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،طارق بشیرچیمہ وزار ت سے مستعفی ،تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کااعلان

ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی ،طارق بشیرچیمہ وزار ت سے مستعفی ،تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کااعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔ نجی نیوز چینل ‘جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم ق کے ایم این

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔ نجی نیوز چینل ‘جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے

مسلم ق کے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے میں آزاد ہوں، ہر فرد کا اپنا فیصلہ ہے اور ہر شخص اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز

چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں گزارش کرتے ہوئے بتادیا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سپورٹ نہیں کروں گا اور میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔

پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ سے متعلق طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہیں، دونوں کا ایک ہی فیصلہ ہوگا، پرویز الہیٰ میرے محسن ہیں، ہر لحاظ سے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ معاملات کو بہتر کیا جاسکتا تھا،

جس نہج پر معاملات کو لیجایا گیا اس پوزیشن پر لے کر نہیں جانا چاہیے تھا، معاملات کو بہتر کرنے میں وزیراعظم عمران خان نے بہت وقت ضائع کیا، میرا ضمیر اجازت نہیں دے رہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کروں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مسلم لیگ (ق) کے

سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر حمایت کرے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اس بڑی سیاسی پیش رفت کا دعوٰی کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ق) لیگ نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ پیشرفت پرویز الہٰی کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے وفد کی بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آئی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے اعلان کیا تھا کہ ’ہم کوشش کریں گے ایک یا دو روز میں اپنا فیصلہ سامنے لے آئیں‘۔ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا رکھی ہے، اب سے کچھ دیر قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا ہے کہ مولانا، شہباز شریف اور زرداری کو مسیحا لگنے لگیں ۔۔ مشہور شوبز ستارے سیاست دانوں کے بارے میں کیا باتیں کر رہے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ لے لیا گیا