in

اداکار پرابھاس کی مایوس کُن کارکردگی

اداکار پرابھاس کی مایوس کُن کارکردگی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے اداکار پرابھاس کے مداح نے اپنی جان کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں باہو بلی کے ہیرو پرابھاس کے 24 سالہ روی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے اداکار پرابھاس کے مداح نے اپنی جان کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں باہو بلی کے ہیرو پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح ان کی نئی فلم

‘رادھے شیام’ کو دیکھ کر مایوس ہوا جبکہ اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود ہی اپنی جان کا خاتمہ کر لیا

روی تیجانے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ فلم رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی ۔دوسری جانب پولیس حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ پرابھاس کا شمار بالی ووڈ کے سلو میاں کی طرح انڈیا کے اہل بیچلرز میں ہوتا ہے، پرابھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز ہوئی اور رپورٹس کے مطابق فلم اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں