in

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں صرف 700ملی لیٹرپیٹرول ڈالا جانے لگا، پیٹرول پمپ کا ریموٹ کنڑول کے ذریعے فراڈ پکڑا گیا

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شہریوں کو لوٹنے کے لیے پٹرول پمپ مالکان نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ شرق پور شریف نے ایک پٹرول پمپ کو سیل کیا ہے،جہاں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے مشین کو آپریٹ کیا

جارہا تھا۔شہریوں کو لوٹنے کے لیے ایک بٹن دبایا جاتا تو اسکی ریڈنگ ایک لیٹر کی ہی رہتی تاہم پٹرول صرف 700 ملی لیٹر ڈلتا،

جبکہ دوسرا بٹن دبانے پر 1000 ملی لیٹر پٹرول ہی نکلتا۔ملزمان چھاپے کے وقت درست ریڈنگ چلاتے اور عام طور پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

چیکنگ آفیسر کے آنے پر سیل مین جیب میں رکھے ریموٹ سے تیل کی مقدار پوری کر دیتا۔ اور پھر ریموٹ سے مشین

کی مقدار ایک لیٹر کی بجائے 700 ملی لیٹر کر دیتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وپرائس کنٹرول مجسٹریٹ شرقپور شریف مزمل الیاس کا اس بارے میں کہناہے کہ باقی سب پمپس کو بھی چیک کیا جا رہا ہے

اور خفیہ اطلاع پر اس فراڈ کوبے نقاب کیا جائے گا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک روز اکٹھے گاڑی میں جاتے ہوئے ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ کپتان جی نے صافی صاحب کو سرراہ گاڑی سے اتار دیا

رات کو سوتے وقت ادرک کاایک ٹکڑا تکیے کے نیچے رکھ کر سوجائیں