in

عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نواز شریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے،شہبازشریف

عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نواز شریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے،شہبازشریف

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا ایک نااہل شخص کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے،

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے۔رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،

رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے، عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی، کرپشن میں انہیں پیچھے چھوڑ گئے جن کے خلاف سیاست میں آنے کا دعویٰ کیا تھا،

نواز شریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ر ثبوت ہے

کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی۔ وہ ملک اور عوام کیلئے خطرناک نہیں بلکہ مہلک ترین ثابت ہوئے، اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے،

غیرملکی ادارے کی یہ رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے، اور ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، اسے چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،

رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے، ہمیں ان عوامل، محرکات اور مضمرات پر غور کرنا چاہئے جس سے یہ رپورٹ مرتب ہوئی ہے، مجموعی طور پر پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 پوائنٹس گرا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہوش حیات کو ’تمغہ امتیاز‘ کس کام کی وجہ سے ملا تھا؟ نیا انکشاف

جمعہ کے دن انتہائی افسوسناک واقعہ۔۔ دو سینئر ترین صحافیوں کو زندہ ج لا دیاگیا