in

ایک کلو سونے سے تیار کردہ سورۃ رحمٰن عالمی نمائش کیلئے پیش ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

ایک کلو سونے سے تیار کردہ سورۃ رحمٰن عالمی نمائش کیلئے پیش ، تصاویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورۃ رحمٰن کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی نمائش میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا

نسخہ پیش کیا جائے گا۔نمائش میں ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی شاہد رسام 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار کینوس پر ایلومینیم اور سونے سے لکھے گئے قرآن پاک میں شامل سورۃ رحمٰن پیش کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہد رسام کا پراجیکٹ 24 جنوری کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کے باہر پیش کیا جائے گا۔خلیج ٹائمز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں شاہد رسام کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کے نسخے کی نمائش نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی بلکہ اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہوگی،

یہ اس حوالے سے زیادہ منفرد ہے کہ اس کے لفظ سیاہی سے لکھنے کے بجائے سونے سے تیار کیے گئے ہیں۔شاہد رسام نے بتایا کہ 1585 حروف، 352 کلمات، 78 آیات اور 3 رکوع پر مشتمل سورۃ رحمٰن کو اعلیٰ معیار کے کینوس پر سونے اور ایلومینیم کے ساتھ تیارکیا گیا ہے، سورۃ رحمٰن کی تیاری میں 15 کلو ایلومینیم اور ایک کلو سونے کا استعمال کیا گیا ہے

جبکہ اس پراجیکٹ کو 200 آرٹسٹ، پینٹرز ، کیلیگرافرز، ڈیزائنرز اور اسکلپٹرز کی مدد سے 4 ماہ میں تیار کیا گیا ہے۔شاہد رسام کے مطابق نمائش میں سورۃ رحمٰن 6 صفحات پر پیش کی جائے گی،

پہلے دو صفحات کے ہر صفحے پر 5 سطریں جبکہ باقی 4 صفحات پر 10،10سطریں اور مکمل سورۃ میں 50 سطریں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ حکومت سے نکلایا توزیادہ خطرناک ہوجاؤں گا‘‘ وزیراعظم کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ مختلف تجزیہ کاروں نے ساری کہانی بیان کر دی

صحافیوں کو بلاکر کھانا کھلانا گورنر پنجاب کو مہنگا پڑ گیا!! وہاں پر اصل میں کیا گفتگو ہوئی؟ اینکر پرسن عمران ریاض خان حقائق سامنے لے آئے