in

الیکشن کمیشن کا ای وی ایم مشینیں قبول کرنے سے انکار

الیکشن کمیشن کا ای وی ایم مشینیں قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مقامی کمپنی سے خریدی گئی ای وی ایم مشینوں کو قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے خریدی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے

حوالے سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو خط ارسال کیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں لکھا

کہ نجی مارکیٹ اور نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوں گی کیونکہ آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری وزارت سائنس کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے

جبکہ بیرون ملک سے مشینوں کی خریداری پر پیپرا رولز کے تحت ای سی پی ٹینڈرنگ کرے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس ای وی ایم کی فراہمی کیلئے ایک کمپنی سے معاہدہ کرے گی،

جس کے بعد الیکشن کمیشن کے حکام کمپنی اور مشینوں کی تصدیق کے بعد اس کو خریدیں گے۔

ای سی پی نے نے وزارتِ سائنس سے مشینوں کی ٹیسٹنگ کرنے والے ماہرین کے نام اور رائے بھی مانگی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینئر صحافی کامران شاہد نے دنیا نیوز کو خیر باد کہہ دیا! وجہ کیا بنی؟ اب کس چینل پر جا رہے ہیں؟

شادی پربیٹے کو 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی کا تحفہ ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا