in

فوٹوگرافر نے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا

فوٹوگرافر نے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معروف فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی نے

کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طائف کی بلند چوٹی دکا سے اپنے کیمرے کے ذریعے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے اہم مقامات کی روشنیاں نمایاں ہیں۔اس تصویر کو دیکھ کر

مکہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئٹ میں دریافت کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے نمایاں مقامات جو نظر آرہے ہیں وہ کون سی جگہیں ہیں؟اس تصویر سے متعلق فوٹوگرافر نے بتایا

کہ تصویر الھدا پہاڑی سلسلے کے سب سے بلند ترین مقام دک سے صبح سویرے بنائی گئی۔تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کی اہم عمارتوں کی روشنیاں ہی نہیں بلکہ عمارتوں کے خدوخال بھی نمایاں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند ڈیڈ باڈی برآمد، ملزم بھی گرفتار ، حیران کن انکشاف

لاہور میں گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی لاشیں برآمد