in

جمعہ کے دن انتہائی افسوسناک حادثہ۔53افراد ہلاک۔درجنوں زخمی ہوگئے،سوگ کی فضا

جمعہ کے دن انتہائی افسوسناک حادثہ۔53افراد ہلاک۔درجنوں زخمی ہوگئے،سوگ کی فضا

میکسیکو (نیوز ڈیسک)میکسیکو میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا جہاں ریاست چیاپس میں مہاجرین کو لے جانے والا ٹریک پل سے

ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹریک میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جنہیں وسطی امریکا سے لایا جارہا تھ ا۔

ریاستی حکام کا کہنا ہےکہ میکسیکو میں یہ اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ ہے جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے،

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب تک ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان کا تعلق کس ملک سے تھا تاہم حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مہاجرین ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محکمہ ایکسائز نے 20سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، وجہ کیابنی؟

ظلم کی انتہائی ، فود پانڈا سے کھانا منگوایا ،پیسے دینے کے بجائے ڈیلیوی بوائے کو گولیاں مار دیں،ساتھ کھڑے لوگ کیا شرمناک کام کرتے رہے