in

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

منی بجٹ میں کون کونسی چیزیں مہنگی ہونیوالی ہیں؟حکومت شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کیلئے تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے منی بجٹ تیار کرلیا ہے، جس سے کاسمیٹکس، ڈبہ بند خوراک اور لگژری آئٹمز مہنگی ہوجائیں گی، بجٹ میں امپورٹڈ گاڑیاں بھی مہنگی ہوجائیں گی، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس ریفائنری اسٹیج 

پر لاگو ہوگا۔ منی بجٹ میں ایف بی آر سیلز ٹیکس چھوٹ کو واپس لے رہا ہے، جس سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔منی بجٹ میں لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے، منی بجٹ سے کاسمیٹکس، ڈبہ بند خوراک، لگژری آئٹمز اور امپورٹڈ گاڑیاں بھی مہنگی ہوجائیں گی،

پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا، اشیائے خوردونوش اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔ چیئرمین ایف بی آرڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہےکہ منی بجٹ تیار ہے، حکومت جب کہے گی پیش کردیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا
.

کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا ،منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے ،یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے

جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا ،منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔موجودہ حکومت ہر ماہ مہنگائی، نااہلی کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے ،گھی 10 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے کلو ہوگیا، آٹے، چینی کے بعد گھی مسلسل مہنگا ہورہا ہے ،ایک سال میں بجلی 73 روپے، پٹرول41 اور ڈیزل 37 فیصد مہنگا ہوا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیاجارہا ،انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ دکھانے والی حکومت نے درآمدات کے اعدادوشمار چھپالئے، ،نومبر میں برآمدات2.90 ارب ڈالر کے مقابلے میں درآمدات پونے 8 ارب ڈالر بتائی جارہی ہیں

جو ریکارڈ ہے۔ برآمدات میں اضافے کے حکومتی دعوے صحیح ہیں تو پھر ڈالر کی قیمت کیوں کنٹرو ل میں نہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھر کے ملازمہ کے کام

چین کے مقابلے میں یورپ کا 340ارب ڈالر کے عالمی منصوبے کا اعلان