in

کراچی میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ!طبی ماہرین نے اہلیان کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی میں موذی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ!طبی ماہرین نے اہلیان کراچی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی ملازمین نے تنخواہوں کے معاملے پر ہڑتال کررکھی ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے انبار لگنا

شروع ہوگئے ہیں۔بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام احتجاجاً چھوڑ رکھا ہے جس سے شہر کے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ دو تین روز سے بلدیاتی عملہ کچرا اٹھانے نہیں آرہا جس سے گلی محلوں میں تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ادھر طبی ماہرین کے مطابق کچرے کے لگے ڈھیراور بدبو اور تعفن سے ہیضہ،ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے،

دوسری جانب بلدیاتی ملازمین کا کہنا ہے کہ او زیڈ ٹی کی کمی کے باعث کٹوتی سے ہر ماہ پینتیس فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں،

وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ہدایت کے باوجود خزانے سے تنخواہ دینے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موٹر وے پر خوفناک حادثہ! 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

گھبرانے کا وقت آن پہنچا،بجلی کی قیمت میں 4.75 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان