in

ہم جنگ کے لیے سخت جان، ہمہ وقت تیار فوج ہیں،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

ہم جنگ کے لیے سخت جان، ہمہ وقت تیار فوج ہیں،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور کورونا وباء کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا جبکہ آرمی چیف نے اسکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آرمی چیف نے

طلبا اور اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میڈیکل کالج پاکستان کا کلیدی ادارہ بن کر ابھرا ہے۔کالج فزیکل تھراپی، میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں اعلی معیار کے ماہرین پیدا کر رہا ہے۔نوجوان اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور انسانیت کی خدمت میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک اور انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آرمی چیف نے کہا ہم جنگ کے لیے سخت جان، ہمہ وقت تیار فوج ہیں۔ پاک فوج نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے بیدیاں میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈر نے بریفنگ دی۔سپہ سالار نے دستوں کی آپریشنل تیاری، بلند عزم پر اظہار اطمینان کیا ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مایوں والے دن معلوم ہوا کہ میرے شوہر کو کینسر ہے اور وہ صرف 18 دن زندہ رہیں گے ۔۔ کینسر کے مریض سے شادی کر کے اسے دوسری زندگی دینے والی عورت کی کہانی

میں دو مہینے بعد بیوی سے ملنے گھر آتا ایک دن میں گھر آیا تو دیکھا بیوی گھر پر نہیں تھا اچانک میری نظر وہ کسی کے ساتھ۔