تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) : اگر آج الیکشن ہو جائیں تو آپ کسے ووٹ دینگے ؟ ایک سروے کے دنگ کر ڈالنے والے نتائج
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران حالات کچھ ٹھیک نہیں رہے تاہم تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن میں نمایاں کمی اور اداروں میں اصلاحات لانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔اب انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے نے سب کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔
موجودہ دنوں میں اور خاص کر عمران حکومت کی ناقص کارکردگی کے بعد پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ نون، تحریک انصاف سے آگے نکل گئی، انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے میں 27 فی صد افراد نے مسلم لیگ نون کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا،24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔ اس سروے میں شریک افراد میں سے 22 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 14فیصد نے کورونا اور 11 فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ سے 52فیصد افراد غیرمطمئن ہیں اور صرف 21 فیصد افراد مطمئن ہیں۔ 57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جبکہ 19 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔ 27فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں، 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں۔سب سے زیادہ یعنی 27 فیصد افراد نے کہا کہ وہ خبروں کے لیے سب سے زیادہ جیو نیوز پر اعتبار کرتے ہیں، 26 فیصد نے کہا کہ دیانت دارانہ رپورٹنگ پر سب سے زیادہ نقصان جیو کو اٹھانا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ عمران حکومت کے ایک ساتھ کئی مسائل میں پھنس جانے ، ناتجربہ کار اور اوپر سے کورونا کی وباء نے معیشت کا حشرنشر کردیا ہے ۔