نصرت فتح علی خان کو نہانے سے بہت ڈر لگتا تھا آخر کیوں؟ ان کے پیش آنے والا واقعہ جانیں
نصرت فتح علی خان کو نہانے سے بہت ڈر لگتا تھا آخر کیوں؟ ان کے پیش آنے والا واقعہ جانیں
موسیقی کے بادشاہ اور قوالی کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خان سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے کہ اُنہیں پانی سے بہت ڈر اور نہانا اچھا نہیں لگتا تھا۔
عظیم پاکستانی قوال، استاد نصرت فتح علی خان کی جانب سے اپنی حیات میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں نصرت فتح علی خان کی جانب سے اپنی زندگی سے متعلق ایک انکشاف کیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان مستنصر حسین تاڑر استاد نصرت فتح علی خان سے سوال کرتے ہیں کہ’سنا ہے آپ گلوکاری سمیت کھانے پینے او نہانے کے بھی بہت شوقین ہیں؟۔‘
جس کے جواب میں استاد نصرت فتح علی خان نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اُنہیں نہانے کا بالکل شوق نہیں ہے۔
استاد نصرت فتح علی خان کا بتانا تھا کہ ’اُنہیں پانی سے بہت خوف آتا ہے، اُن کے گھر کے قریب ہی ایک نہر ہے جس میں اُن کے دوستوں نے اُنہیں دھکا دے دیا تھا اور وہ بہت مشکلوں سے اس صورتحال سے نکلے تھے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس واقعے کے بعد سے اُنہیں پانی سے بہت ڈر لگتا ہے ۔‘