کیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے کے بعدپی سی بی کو ’بلینک چیک‘ مل گیا ؟ پاکستانی بزنس مین کی پیشکش سے متعلق رمیز راجہ نے جواب دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے،جنہوں نے بلینک چیک دینا ہے۔
ان سے دیگر معاملات پر بات ہو رہی ہے جیسا کہ وہ پاکستان کرکٹ کی کیسے بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایک میٹنگ کے دوران پاکستانی بزنس مین نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو پیشکش کی تھی کہ اگر پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی تو وہ پی سی بی کو ’بلینک چیک‘دیں گے ۔گزشتہ ماہ رمیزراجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انہیں ایک سرمایہ کار نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے اب تک کئی ہم شکل سامنے آچکے ہیں لیکن اب سوشل میڈیا پر جس کی دھوم مچی ہوئی ہے وہ رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں نظر آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہم شکل رائیونڈ کی اجتماع گاہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو اجتماعی کے آخری روز اختتامی دعا کے موقع پر بنائی گئی ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔