in

ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ابھی مشکل ہوگیا۔۔ حکومت نے لائسنس کیلئے ایسی شرط رکھ دی کہ جان کر عوام کے ہوش اڑجائیںگے

ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ابھی مشکل ہوگیا۔۔ حکومت نے لائسنس کیلئے ایسی شرط رکھ دی کہ جان کر عوام کے ہوش اڑجائیںگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قبل ازیں ڈارئیونگ لائسنس کے لئے صرف ڈرائیونگ کا ٹیسٹ دیا جاتا تھا اور میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جاتا تھا تو ڈرائیونگ

لائسنس بن جاتا تھا مگر اب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ایسی شرط رکھی دی ہے جسے ہر حال میں پورا کرنا ہو گا ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کو کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا اور اب اتوار کو کاروبار بند ہوگا جب کہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔اس موقع

پر وزیراعلیٰ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکلوں پرٹوکن ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور، پرانےفکس ٹوکن ٹیکس ختم کرکے نئے ریٹس منظور کروالئے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکل پر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ 70 سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1 ہزارسے 2500

روپے، 70 سی سی موٹر سائیکل پر 1 ہزار روپےاور 100 سی سی موٹرسائیکل پر 1500 روپےوصول کئےجائیں گے۔ 125 سی سی تک 2 ہزار روپے، 150 سی سی تک 2500 روپے جبکہ ہیوی بائیکس کا انوائس کا 2 فیصد وصول کیا جائے گا۔قبل ازیں2001 میں بائیکس پر 1 فیصدٹوکن ٹیکس وصولی شروع ہوئی، نئے ریٹس سے کروڑوں روپے وصولی پر خزانے میں اضافہ ہوگا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دانت نہ کبھی گندے ہونگے اور نہ کبھی سڑیں گے، کیڑا بھی ہو گا تو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا

بریکنگ نیوز، انڈیا کی بہت بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا