اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیر پنجر سرکار نے کہا ہے کہ خلیج میں دوبارہ جنگ چھڑ جائے گی۔ اور روس کا گورباچوف 13دن کے اندر اندر گرفتار ہوگا میری پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پورے روس کو مسلمان ہوتے دیکھ رہا ہوں اور اس کے علاوہ چین بھی مجھے مسلمان نظر آ رہا ہے۔
آپلو گ سوچ رہے ہوں گے کہ ثانیہ مدینہ سلطنت کہاں بنے گی۔اسلام ہرجگہ ہوگااوراسے کوئی روک نہیں سکےگا۔ اللہ تعالی ٰ امام مہدی کی حفاظت خو دکریں گے۔صاحب زبان اور مردِ درویش پیر پنجر سرکار نے کہا ہے کہ یہ ملک صرف کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں نہیں آیا بلکہ کلمہ کی طرح مقدس بھی ہے۔ لہذا اس پاک دھرتی کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹ جائیں گے۔ آستانہ عالیہ کوہ قاف شریف پر آنیوالے زائرین سےگفتگو کرتے ہوئے پیر پنجر سرکار نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بقاء پارلیمانی نظام حکومت میں نہیں بکلہ اسلامی نظام میں ہے جب تک قاتل کو سرعام پھانسی نہیں دی جائے اور چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ مرددرویش نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ انتہائی اہم ہیں ملک میں اسلامی صدارتی نظام حکومت کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ چار سال تک تمام سیاستدان بے روزگار ہوجائیں گے۔ پیر پنجرسرکارنے کہا کہ محسوس کچھ یوں ہورہاہے کہ اسلامی صدارتی نظام حکومت میں پاک فوج اور آرمی چیف کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل (31-12-2016)کہا تھا کہ بھارت کے اندر علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑیں گی اور اس صدی کی تیسری دہائی میں بھارت تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گا۔ بھارت کے اندر سے اٹھنے والے یہ تحریکیں 1947ء سے زیادہ بھرپور ہونگی۔