in

یہ روزانہ نہاتی نہیں شوہر نے خوبصورت ہونے کے باوجود اپنی محبوب بیوی کو طلاق دے دی

یہ روزانہ نہاتی نہیں شوہر نے خوبصورت ہونے کے باوجود اپنی محبوب بیوی کو طلاق دے دی

بھارت کی شہر علی گڑھ میں انتہائی حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر نے نہ نہانے پر بیوی کو طلاقت دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ” ویمن پروٹیکشن سیل “ شادی شدہ جوڑوں کو تعلقات بچانے کیلئے کاونسلنگ سیشن فراہم کرتا ہے ، کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں حال ہی میں خاتون کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے جس میں لکھا تھا کہ انھیں شوہر نے

روزانہ نہ نہانے کے باعث ایک ساتھ تین طلاقیں دے دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امان نامی شخص نے دو سال قبل خاتون سے شادی کی تھی جب کہ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔

پروٹیکشن سیل کے مطابق ہم خاتون کے رشتے کو بچانے کے لیے فریقین سمیت ان کے والدین سے مشاورت کررہے ہیں تاہم خاتون شوہر کی جانب سے طلاق کے باوجود اپنے رشتے کو خوشی سے نبھانے کی خواہشمند ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ خاتون کی درخواست پر

جب ان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو شوہرکا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ نہیں نہاتی ہیں اور جب بھی ان سے نہانے کا کہا جائے تو وہ ان سے لڑنا شروع کردیتی ہے۔

پروٹیکشن سیل کے مطابق ،عہدیداوں کی جانب سے شوہر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا مسئلہ ہے

جو کہ بغیر طلاق دیے بھی حل کیاجاسکتا ہے تاہم اس کے باوجود اگر ان کی علیحدگی ہو گئی تو یہ عمل بچے کی پرورش کو متاثر کرسکتا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

83 سالہ غیر ملکی خاتون نے 28 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار، پاکستان آکر شادی کرلی

موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان