in

دونوں ٹیمیں جب کھیلتی ہیں تو ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز بارے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے اہم بات کر دی

دونوں ٹیمیں جب کھیلتی ہیں تو ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز بارے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے اہم بات کر دی

دبئی (این این آئی) چیف ایگزیکٹو آئی سی سی جیوف الارڈس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے درمیان کچھ تناؤ ہے جس کے باعث فوری
سیریز ہونا ممکن نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔چیف ایگزیکٹیو جیوف الارڈس سے جب یہ یہ سوالپوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی مستقبل میں پاک بھارت دو طرفہ سیریز کو کرانے میں کسی طرح کا کردار نبھائے گا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز میں ہمارا کردار نہیں رہے گا،ظاہر دونوں ٹیمیں جب کھیلتی ہیں تو ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان کچھ تناؤ ہے، جس کے باعث ہم فوری طور پر سیریز ہونا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور اگر رضا مندی نہیں ہوتی تو سیریز بھی نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک الموت اور حضرت ادریسؑ کا عجیب واقعہ

افسوسناک خبر:” 50 ہزار روپے میں بچہ لے لو” باوردی پولیس اہلکار بچے اٹھائے سڑک پر آگیا