رضوان عظیم کرکٹرز محمد یوسف اور ٹنڈولکر کی صف میں شامل ہوگئے
دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف وکٹ کیپر بیٹر رضوان ایک اورکارنامہ
انجام دیکر عظیم بلے بازوں کی صف میں آگئے۔ محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 57.79 کی اوسط سے 1ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔اس طرح ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رضوان نے حاصل کرلیا ہے۔خیالرہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ پاکستان کے محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 99.33 کی اوسط سے 1788 رنز بنائے تھے۔ایک روز ہ کرکٹ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جنہوں نے 1998 میں 65.31 کی اوسط سے 1894 رنز بنائے تھے۔