in

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

 

جمرود (ویب ڈیسک) جمرود کے علاقے نئی آبادی میں ملک اسرار اللہ شیر خیل کے حجرے میں تقریب ہوئی جس میں ملک امین خان اور ملک علی مان شاہ کے خاندان والوں نے یک آواز ہو کر اپنی وہ پرانی دشمنی کو ختم کرنے کا اعلان کیا جو انگریزوں کے دور سے شروع ہو کر آج تک جاری تھی

 

جس میں دونوں اطراف سے کافی جانی اور مالی نقصان ہو ا تھا ۔لیکن انہوں نے انہوں 135سالوں کے بعد اس دشمنی کو ختم کرکے یہ اعلان کہ آ ئندہ کے لئے وہ بھائیوں کی طرح رہے گے اور ہر معاملہ میں ایک دوسرے کی مدد کرئینگے۔ اس موقع پر ضلع خیبر کے سرکردہ ملکان ومشران جن میں ملک میراسلم خان آفریدی،ملک اسرار کوکی خیل ملک معاز آفریدی، ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ملک عبدلظاہر،ملک محمد اللہ آفریدی،ملک فضل کریم،اسد ایڈووکیٹ،ملک منان،ملک شجاع آفریدی، ملک وزیر شیر خان خیل،ملک سرفراز زوراخیل، ملک، ملک فضل منان ملاگوری،ملک عبدلرازق زخہ خیل، ملک بریال افریدی،حضرت ولی،ایم پی اے الحاج بلاول افریدی،ملک حاجی عابد افریدی،ملک حاجی تیمور، ملک خالد اکبر،حاجی بارک طورخیلاور ملک نصیب طور خیل شامل تھے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک میر اسلم نےکہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے مابین یہ دیرینہ دشمنی ختم ہو گئی ہے اور آج ہم پھر سے ایک حجرے میں بیٹھے ہوئے ہیں،ہم پہلے بھی ایک تھے اور آئندہ کے لئے بھی ایک ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اس لئے تمام لوگوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے تنازعات اورجھگڑوں کو مذ اکرات کےذ رئع حل کریں ۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی کھلاڑی بلیک لائیوز میٹر کے لئے گھٹنے ٹیکنے کی مہم کا حصہ بن جاتے ہیں لیکن اپنے ملک میں ذات پات کے سسٹم کے خلاف کبھی آواز نہیں اٹھائی، آسٹریلوی میزبان کا سوال

ایک اور تحفہ تیار۔۔۔16نومبر سے پٹرول کتنے روپے لیٹر ہونے جارہا ہے؟بڑا فیصلہ کر لیا گیا