in

ویرات کوہلی جو ریکارڈ بناتےہیں، بابراعظم آتےہیں اور اسے توڑ کرآگےبڑھ جاتے ہیں۔۔ آکاش چوپڑا نےشاندار بات کہہ دی

ویرات کوہلی جو ریکارڈ بناتےہیں، بابراعظم آتےہیں اور اسے توڑ کرآگےبڑھ جاتے ہیں۔۔ آکاش چوپڑا نےشاندار بات کہہ دی

 

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹر سے تجزیہ کاربننے والے آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی جوبھی ریکارڈ بناتےہیں، بابر اعظم اس کا پیچھا کرتے ہیں۔ انہوں نےمزید کہاکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم افغانستان کےخلاف رنز کے تعاقب میں شاندار تھے۔

 

تفصیلات کےمطابق بابر اعظم جمعہ کوہندوستان کے ویرات کوہلی کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے بطور کپتان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سےتیز ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

بابر اعظم نےیہ کارنامہ افغانستان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔ بابر نے بطور کپتان ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے کے لیے 26 اننگز کھیلیں جبکہ کوہلی نے 30 اننگز کھیلیں تھیں۔

 

بابر اعظم نےگزشتہ میچ میں 47 گیندوں پر 51 رنز بنا کر پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا لیکن اسپنر راشد خان نے اُنہیں بولڈ کیا۔ اپنی اننگزکے دوران، بابر اعظم بطور کپتان سب سے تیز ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

 

اس سےپہلے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کےپاس تھا۔ ایسے میں بھارتی تجزیہ نگار آکاش چوپڑا کا کہنا ہےکہ ایسا لگتا ہے کہ بابراعظم کوہلی کاپیچھا کر رہے ہیں۔ کوہلی جو بھی ریکارڈ بناتے ہیں،

 

بابر اعظم پیچھےسے آتے ہیں اور اسے پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ دوسرے سرے پر کوئی نہ کوئی تیز رفتاری سےاسکور کرتا رہتا ہے۔

 

محمد رضوان جلدی آؤٹ ہوگئے تھے لیکن فخر زمان آئے اور فوراً اپنے شاٹس کھیلنا شروع کر دیے۔ اس کے بعد یہ بھی واضح رہے کہ آصف علی نےایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو پانچ وکٹوں سے سخت فتح حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا سے کھیلا، ہربھجن سنگھ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا : جنت میں ایک بازار ہے جس میں جنتی ہر جمعہ کو آیا کریں گے