’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا
مدینہ منورہ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین، حماد اظہر اور معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔گورنر مدینہ منورہ شاہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان روزہ رسول ؐپر حاضری دی اور مسجد نبوی نوافل ادا کئے ،اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں ۔عمران خان اپنے قیام کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کیلئے اتوار کوریاض
روانہ ہو جائیں گے
سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم
0 عمران خان سعودی عرب ہیں ے لگتا ہے معاملہ کچھ سیریس ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہارون الرشید نے سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان سعودی عرب ہیں، وہ ساڑھے تین ملین ڈالر کا ادھار تیل دیں گے۔لگتا ہے کہ معاملہ کچھ سیریس ہے،کوئی ایسے مذاکرات ہونے والے ہیں جن کی اہمیت ہے۔شوکت ترین بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔امریکا کے ساتھ بہت سارے معاملات سعودی عرب کے ذریعے طے پاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات میں سرد مہری نہیں رہی، اس دفعہ کوئی مالی مدد
بھی مل سکتی ہے
۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہفتے کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان مشرق وسطیٰ گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فطری حل سے متعلق پاکستان کے تجربات کو بھی اجاگر کریں گے۔ یہ سربراہ اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا اقدام ہے۔ مشرق وسطیٰ خطہ کے حوالہ سے اس قسم کا یہ پہلا اجلاس ہے، وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے جن میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، پاکستانی محنت کشوں کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے، معاشی اور تجارتی تعلقات پر پیشرفت پر توجہ مرکوز کی جائے گی
۔
۔ عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملاقات کریں گے۔ عمران خان مڈل ایسٹ گرین اینشییٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان ریاض سعودی عرب میں 25 اکتوبر کو گرین اینشی ایٹو تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان مڈل ایسٹ میں 50 ارب درخت لگانے کے منصوبے میں شراکت دادی معاہدہ پر دستخط کریں گے۔