عبرتناک شکست پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کے 169 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے صرف 16ویں اوور میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا ۔انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر جہاں بھارتی ٹیم کو دنیا بھرسے مداحوں اور ناقدینوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
وہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے بھی بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے لکھا گیا کہ کیا یہ تاریخ میں آسان ترین ہدف کا حصول ہے؟ دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر وہی حالات پیدا ہو گئے
جو 1992 میں تھے ، 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی میلبورن سٹیڈیم میں ہی کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان کے مقابل انگلینڈ کی ٹیم تھی ۔ آج بھی وہی حالات ہیں ۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک صارف نے ورلڈ کپ 1992 اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر شیئر کر دیں
۔خیال رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کا ٹاکرا نیوزی لینڈ سے ہوا تھا ، معجزاتی طور پر سیمی فائنل کھیلنے والی قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی
ادھر دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 9 رنز سے شکست دی تھی ۔ گزشتہ روز بھی انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے ۔