in

بڑی خبر:15 پر پوری ٹیم آؤٹ، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم سکور کا ریکارڈ بن گیا

بڑی خبر:15 پر پوری ٹیم آؤٹ، ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کم سکور کا ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے کرکٹ کی گیم میں تیزی آئی ہے تب سے ہی کرکٹ کی تاریخ میں آئے روز ایسے ایسے ناقابل یقین ریکارڈ بن رہے ہیں کہ کسی کو یقین ہی نہیں آ رہا اب بھی ایک ایسا ہی ناقابل یقین ورلد ریکارڈ بن گیا ہے جو سب کے لئے حیرت زدہ ہے۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے  میچ کے دوران سڈنی تھنڈرز کی ٹیم صرف 15 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے سڈنی تھنڈرز کو صرف 35 گیندوں پر پویلین بھیج دیا، 

 انگلینڈ کے ایلکس ہیلز سمیت پانچ بلے باز کوئی رن سکور نہ کرسکے، یہ میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے 124 رنز سے جیت لیا۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور اس کے دونوں اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

سڈنی کی طرف سے سب سے زیادہ رنز 10 ویں نمبر پر آؤٹ ہونے والے برینڈن ڈوگیٹ نے بنائے اور یہ کوئی سنچری نہیں تھی بلکہ صرف چار رنز تھے۔ اس کے علاوہ رائلی روسو نے تین، ایلکس روس نے 2، ڈینیل سیمز ، اولیور ڈیوس اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک رن سکور کیا ۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی طرف سے ہنری تھامپسن نے 2.5 اوورز میں تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

۔اس کے علاوہ ویس ایگر نے دو اوورز میں چھ رنز دے کر چار جب کہ میٹ شارٹ نے ایک اوور میں پانچ رنز دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ گول کیپر جس نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک بھی گول نہیں ہونے دیا

عبرتناک شکست پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا