وہ گول کیپر جس نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک بھی گول نہیں ہونے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں ایک ٹیم نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے، لیکن اس میں سب اہم رول ٹیم کے گول کیپر “یاسین بونو “کا ہے ، جنہوں نے ابھی تک ٹیم کے خلاف کوئی بھی گول نہیں ہونے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سٹار کھلاڑی یاسین بونو کو شائقین فٹ بال بونو کے نام سے پکارتے ہیں۔
بونونے فیفا ورلڈ کپ میں تاحال کوئی بھی گول نہیں ہونے دیا، مراکش اب تک ورلڈ کپ میں 5میچوں میں میدان میں اتر چکی ہے، اور کوئی بھی ٹیم ان کو شکست نہیں دے سکی،
یہاں تک کے سٹار فٹبالر رونالڈو کی ٹیم بھی مراکش کے سامنے بری طرح فلاپ ہو کر ورلڈ کپ سے ہی باہر ہو گئی ۔ ورلڈ کپ میں مراکش کا پہلا میچ کروشیا کے خلاف ہوا، جس میں کوئی بھی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور میچ برابری پر ختم ہوا،
دوسرے میچ میں مراکش بیلجیئم کے خلاف میدان میں اتری اور دو ، صفر سے جیت حاصل کی، تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف ہوا جس میں، ایک کے مقابلے میں دو گول سے مراکش کو فتح نصیب ہوئی، لیکن کینیڈا کا یہ ایک گول بھی مراکش نے خود اپنے خلاف کیا۔ بونو کی نمایا ں کارکردگی سپین کے خلاف نظر آئی جب انہوں نے پنلٹی شوٹ آؤٹ میں ایک بھی گول نہیں ہونے دیا،
اور مراکش صفر کے مقابلے 3 گول سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل میں مراکش کا سامنا رونالڈوکی ٹیم پرتگال سے ہوا، جسے مراکش نے صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی۔ تو فیفا ورلڈ کپ میں اب تک مراکش کے گول میں کوئی بھی کھلاڑی اپنی بال ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے،
جس کے آگے بونو چٹان کی طرح کھڑے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مراکش کی کامیابی کا سہرا گول کیپر بونو کے سر دیا جا رہا ہے۔