عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ! پٹرول کے پاکستانیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے نرخوں میں بڑھوتی کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کر
دیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت سے پشاور کرایا 1500 سے بڑھا کر 1600 کر دیا گیا۔اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے فیصل آباد کا کرایا 630 سے بڑھا کر 730 کردیا ہے۔لاہور سے ملتان کرایہ 1130 سے بڑھ کر 1230 ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے خانیوال کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1100 کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ بڑھ کر 3600 ہوگیا۔جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھاکر 3800 کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔