آسٹریلین کرکٹ ٹیم کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔
مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ میں نے سلیکٹرز کے ساتھ اپنے مستقبل سے متعلق بات کی ہے،
جب تک فٹ ہوں آسٹریلیا کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں اور وائٹ بال کے بجائے ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے لیے ممکن نہیں ہے کہ آپ تینوں فارمیٹ کی ہر گیم کھیلیں، کچھ عرصے سے دیکھ رہے ہیں
کہ ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں دو مختلف فارمیٹ کھیلتی ہیں، 12 ماہ کھیلنا ممکن نہیں، بریک بھی درکار ہوتی ہے۔